مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈال دیا،نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقات،لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پنجاب اسمبلی کے مختلف ارکان کی اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی شریک تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا گیا ہے، اور معیشت میں بہتری لانا ہی ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پالیسی ریٹ میں 22 فیصد سے 12 فیصد کی کمی کے باعث معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، جس سے معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔” نواز شریف نے مزید کہا کہ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور ملک میں ترقی کی رفتار بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ بے ایمانی سے اقتدار میں آئے افراد نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، مگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قربانیاں دے کر ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دیں گے۔”
نواز شریف نے اپنی گفتگو میں اس بات کا ذکر کیا کہ شہباز شریف کی محنت کے نتیجے میں عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کو تسلیم کیا ہے۔ “آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف کیا ہے اور یہ مسلم لیگ (ن) کی دانشمندانہ پالیسیوں کا ثبوت ہے۔” نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان اندھیروں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کی حقیقی خدمت کرتی ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرتی ہے۔ “یہی وجہ ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں اور ہماری قیادت پر فخر کرتے ہیں۔”
ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے صوبے میں وہ تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں جن کا خواب کئی برسوں سے دیکھا جا رہا تھا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ “پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہی ہیں۔ پہلی بار تمام سرکاری محکمے متحرک ہو چکے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ “ستھرا پنجاب سکیم پورے صوبے میں صفائی کی مثال بن چکی ہے، جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔”
ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ “مریم نواز نے بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ترقیاتی ماڈل کو نہ صرف برقرار رکھا ہے بلکہ اسے مزید بہتر بنایا ہے۔” انہوں نے کہا کہ “قوم کی بیٹی مریم نواز شریف دن رات عوام اور پنجاب کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں۔” پنجاب کے مختلف اضلاع میں “کسان کارڈ، ٹریکٹر اسکیم، جدید زرعی مشینری، اسکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن، اور ‘دھی رانی’ جیسے فلاحی منصوبے عوام کو ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔”
اجلاس میں عوامی فلاح کے جاری منصوبوں اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی شریک تھے۔
ملاقات میں شریک ارکان اسمبلی میں سلطان باجوہ، رانا محمد ارشد، کاشف پدھیار، آغا علی حیدر، محمد حسن ریاض، پیر اشرف رسول، رانا طاہر اقبال، چوہدری الیاس، نعیم صفدر انصاری، ملک احمد سعید، چوہدری احسن رضا خان، محمود انور، رانا سکندر حیات اور رانا اقبال خان شامل تھے۔
دیگر ارکان اسمبلی میں جاوید علاؤالدین ساجد، سید محمد عاشق حسین شاہ، چوہدری افتخار حسین چاچڑ، نور الامین وٹو، علی عباس، یاور زمان، میاں محمد منیر، چوہدری غلام رضا ربیرہ، فاروق احمد خان مانیکا، چوہدری جاوید احمد، عمران اکرم، ڈاکٹر فرخ جاوید اور سردار منصب علی ڈوگر بھی موجود تھے۔
اجلاس میں شریک ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا برانڈ ہیں اور ان کی قیادت ہی ملک کو مزید آگے لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان اور پنجاب کی ترقی کا واحد راستہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔” اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھی عوامی حمایت حاصل کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نواز شریف نے پاکستان کی وزیر اعلی مریم نواز اجلاس میں کی قیادت مسلم لیگ ترقی کی رہا ہے ہے اور ملک کی
پڑھیں:
متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
لاہور+ ننکانہ صاحب+ واربرٹن+سانگلہ ہل ( نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نامہ ناگاران) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ننکانہ صاحب کے دیہات پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا ڈھائی گھنٹے طویل مسلسل دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب میں سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لئے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا۔ ننکانہ صاحب کی روڈز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ننکانہ صاحب کی بیوٹیفکیشن کا پلان دو ہفتے میں طلب کیا اور اس کے لئے فنڈز کے جلد از جلد اجراء کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ننکانہ صاحب کے لئے الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔اور ننکانہ صاحب کو ماڈل سٹی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے سکول کے سامنے زیبرا کراسنگ اور سائن بورڈ یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب کے لئے کلینک آن ویل کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا اور شہر کے داخلی راستوں، روڈز کو بہتر بنانے اور شہر کی مرکزی سڑک کے اطراف میں بہترین شولڈر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈفرکھوکھراں اور دیگر دیہات کو مثالی گاؤں سکیم میں شامل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے جسلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ گھروں اور زرعی اراضی کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے میراں پور گاؤں میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کیا۔ پی ڈی ایم اے سیلابی ریلے سے متاثرہ خاندانوں کو خصوصی کٹ، مچھر دانی اور ملبوسات فراہم کررہی ہے۔ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات اور بات چیت کی۔ بزرگ خواتین نے مثالی گاؤں بنانے کے اعلان پر وزیرعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔ مریم نواز شریف نے سب خواتین سے باری باری ہاتھ ملایا اور کہا کہ ’’تہانوں ملن آئی آں، تے گلاں وی کرنیاں نے‘‘۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب کے علاقے دھولار چوک، گوردوارہ جنم استھان چوک، ڈی پی ایس چوک، بیری چوک، چونگی چوک، ریلوے روڈ، پیر احمد شاہ روڈ اور مانانوالہ پھاٹک کے علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دیکھ کر عوام کا جم غفیر لگ گیا اور بچے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پاس آگئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو سویٹس کے تحائف پیش کیے، بچوں سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے سیلابی ریلوں اور بارشوں پر انتظامیہ کے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ننکانہ صاحب کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے سیلابی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ننکانہ صاحب میں ندی نالے اور نہروں کے اوور فلو ہونے سے 1525 ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا۔ وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب میں ہمت کارڈ کے مستفید افراد کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا۔ ننکانہ صاحب میں اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 788 لون جاری کیے جا چکے اور 400گھر زیر تعمیر ہیں۔ سبسڈی پر 176 گرین ٹریکٹرز دیئے گئے، گندم کے کاشتکاروں کو بیس ٹریکٹرز مفت ملے۔ ننکانہ صاحب میں 267 لائیو سٹاک، 1715 منیارٹی کارڈدئیے گئے اور 242 زرعی ٹیوب ویل سولر سکیم میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو سٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔ سیلابی ریلے سے گرنے والے کچے گھروں کے مکینوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ کسی جگہ پر قبضہ ہونا متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کی ناکامی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا، دیکھ کر دل کڑھتا ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے مجھے بہت زیادہ فکرہوتی ہے۔ عوام کی خدمت مہربانی نہیں، میرا فرض ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ڈی سی آفس ننکانہ صاحب سے بغیر شیڈول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور تیمارداروں سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر مریض سے مفت میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا اور پرچیاں چیک کیں۔ مریم نواز نے ہسپتال کی مرکزی انتظارگاہ میں دستیاب میڈیسن اور ان کی تعداد بورڈ پر آویزاں کرنے کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی آمد، تشخیص اور ادویات کی فراہمی کا کا وقت چیک کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر مریض کی اوسطاً ڈیڑھ گھنٹے کے اندر تشخیص اور ادویات کی فراہمی پر اظہار تحسین کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا واربرٹن کے سیلاب متاثرہ دیہات کا دورہ، کسانوں کے نقصان کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کسانوں کی فصلوں کو ہونے والے نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائے گا، اور دیہی علاقوں میں صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ دوسری جانب مریم نواز نے قلات میں قتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔