حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنے کی گنجائش نہیں: وزیرِ خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نفع نقصان سے قطع نظر، کاروباری ادارے پرائیوٹ سیکٹر کو ہی چلانے چاہئیں، حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے۔
کراچی میں ایس ای سی پی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک مہیا کرنا ہے، انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے، ایگری کلچر کے شعبے میں کچھ جدت آئی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی دبئی میں ملاقات ہوئی، کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔