نیشنل بینک اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب،بابر اعظم کا پرتپاک خیرمقدم،کراچی والوں سے گلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے شکوہ کردیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے بابر اعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور اسٹیڈیم بابر، بابر کے نعروں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ شائقین کی جانب سے بہت پیار ملتا ہے ان ہی کے لیے ہم کھیلتے ہیں، شائقین کی جانب سے پوری ٹیم کے لیے یہی سپورٹ چاہیے۔بابر اعظم نے کہا کہ کراچی والوں سے گلہ ہے کہ وہ میچز دیکھنے نہیں آتے، امید ہے افتتاحی تقریب کی طرح میچز میں بھی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نیا اسٹیڈیم بنا ہے کوشش کریں گے اچھی کارکردگی دکھائیں۔دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کا شکریہ آپ افتتاحی تقریب میں آئے، آپ کی سپورٹ اس طرح پورے ایونٹ میں چاہیے، یہ ٹیم آپ کی ہے اور ہم آپ کی سپورٹ سے ہی جیتیں گے۔نسیم شاہ نے کہا کہ بہت اچھا اسٹیڈیم ہے، کراچی والے ہمیشہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، امید ہے کل بھی اسٹیڈیم آکر اپنی ٹیم کو سپورٹ اور میچ کو انجوائے کریں گے۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ عام طور پر کراچی کے لوگ اسٹیڈیم کا رخ نہیں کرتے آج انہیں یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی، پوری کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیل کر شائقین کو خوشی دیں۔انہوں نے کہا کہ شائقین کو خوشی دیں گے تاکہ وہ آج کی طرح بار بار اسٹیڈیم آئیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب نے کہا کہ
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔