مبینہ غفلت یا ملی بھگت : قتل، اغواء کا ملزم حوالات کا تالہ توڑ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت کے باعث قتل اور اغواء کا ملزم تھانہ بنی گالہ کی حوالات کا تالہ توڑ کر فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق تھانے کے ایس ایچ او، سمیت چار ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فرار ہونیوالا ملزم ریمانڈ پر تھانے کے حوالات میں بند تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ
ملتان(نیوز ڈیسک ) ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر سینیئر صحافی ارشد ملک کو گزشتہ روز دفتر سے نکلنے کے بعد اغواء کر لیا گیا ،جن کا تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا، جس پر صحافی تنظیموں کی جانب سے ملتان پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا ہے ۔
احتجاج میں صدر ملتان پریس کلب اور صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد سمیت سینیئر صحافی رہنماؤں نے شرکت کی ، احتجاج میں ملتان کی تمام صحافی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی ،احتجاج میں آزادی صحافت کے نعرے لگائے گئے اور سینئر صحافی ارشد ملک کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ،احتجاج کرتے ہوئے ملتان کی تمام صحافی تنظیموں کے عہدیداران نے انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے کیا ہے کہ سینیئر صحافی ارشد ملک کو فوری بازیاب کرایا جائے۔
مظاہرین نے نہیں چلے گی نہیں چلے گی لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے لگائے ، احتجاج کرتے ہوئے صحافی تنظیموں نے اعلان کیا کہ اگر فوری طور پر سینیئر صحافی ارشد ملک کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں کی گرفتاریاں