وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس:رمضان میں اشیائے خورونوش کی سستی فراہمی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عوام کو اشیائے خورونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے لیے فوری حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ اقدامات کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ابھی سے موثر حکمت عملی تیار کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دے دی۔ اس پالیسی کے تحت مختلف مذاہب اور مسالک کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ڈائیلاگز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ نفرت انگیز مواد کی روک تھام اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی ایکشن پلان مرتب کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے مختلف سرکاری اداروں میں اہم تعیناتیوں کی منظوری بھی دی، جن میں ڈاکٹر حسن الامین کو قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے قومی ادارہ برائے مطالعہ پاکستان کا ڈائریکٹر تعینات کرنے، طاہرہ رضا کی 5سال کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نان ایگزیکٹو ممبر کے طور پر تعیناتی اور لییلہ ایلیاس کلپانہ اور ستونت کور کی متروکہ وقف املاک بورڈ میں بطور خواتین ارکان تقرری شامل ہیں۔
وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے حکومت پاکستان اور عراق کے درمیان انکم ٹیکس اور کیپٹل پر ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمے اور ٹیکس چوری کی روک تھام سے متعلق معاہدے کے ابتدائی مسودے پر دستخط کی منظوری بھی دے دی۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 فروری 2025 کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز اور ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے زور دیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام ادارے بھرپور کردار ادا کریں اور مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ کابینہ نے عوام کو کے لیے
پڑھیں:
لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔