کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈولپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم پرانا ہوچکا ہے، اور اس اس وقت دونوں ایئرپورٹس پر پروازوں کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کی اشد ضرورت ہے۔
اسلام آباد اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگائے جاچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم لگانے کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی بین الاقوامی ٹینڈر جاری کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر
پڑھیں:
سعودی کم خرچ ایئر لائن نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کر دیں
سعودی عرب کی کم خرچ ایئر لائن فلائی ایڈیل نے لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔نئی دو مرتبہ ہفتہ وار پروازوں کے آغاز کے ساتھ، فلائی ایڈیل کی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مجموعی پروازیں ہفتے میں 18 مقررہ خدمات تک پہنچ گئی ہیں۔ ان پروازوں میں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں جو اس سال متعارف کرائی گئی تھیں۔