میری خواہش ہے شیر افضل مروت پارٹی میں رہیں، عمران خان سے بات کروں گا، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کےصدرجنید اکبرخان نے کہا ہے کہ ان کی یہی خواہش ہے کہ شیرافضل مروت پارٹی کا حصہ رہیں اور اس حوالے سے وہ بانی چیئرمین عمران خان سے مل کر بات بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا کہ ویسے انہیں شیرافضل مروت سے متعلق ہدایات کا علم نہیں ہے اور نہ ہی اس بات کا تعلق صوابی جلسےسے ہے لیکن بہرحال میں عمران خان سے جب ملوں گا تو اپنا مؤقف ان کے سامنے رکھ دوں گا۔
جنیدا کبر خان کا کہنا تھا کہ میری توخواہش ہوگی کہ شیرافضل مروت پارٹی میں رہیں کیوں کہ انہوں نے برے وقت میں مجھے سپورٹ کیا جس پر میں ان کا احسان مند ہوں۔
انہوں نے کہا کہ برے وقت میں میرے لیے سب سےتوانا آواز شیر افضل مروت ہی تھے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان پر متعدد بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی مخالف بیانات دینے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیے: تحریک انصاف سے برطرفی کا معاملہ، شیر افضل مروت کیا کہتے ہیں؟
حال ہی میں صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی اور نہ ہی انہیں تقریر کا موقع دیا گیا جس پر انہوں نے شکوہ کیا تھا۔
اس واقعے کے بعد پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی شکایت کی تھی جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور ان سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار
کہا جا رہا ہے کہ بدھ کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رہنما بیرسٹر علی ظفر کو مذکورہ ہدایت دی گئی تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ان سے ایسا کچھ نہیں کہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنید اکبر خان شیر افضل مروت شیر افضل مروت برطرفی عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنید اکبر خان شیر افضل مروت شیر افضل مروت برطرفی شیر افضل مروت
پڑھیں:
جنید جمشید کی کمپنی بک گئی، کیا نام رہے گا؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے مقابلہ کمیشن (CCP) نے جنید جمشید (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے یو اینڈ آئی گارمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ انضمام کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔
یو اینڈ آئی اور جنید جمشید پرائیویٹ لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر انضمام کی درخواست دائر کی تھی، جس میں یو اینڈ آئی کے ذریعے تمام کاروبار کے حصول کے لیے شیئر سوئپ کے ذریعے منظوری طلب کی گئی تھی۔
اس معاہدے کی تکمیل کے بعد جنید جمشید ایک علیحدہ ادارے کے طور پر ختم ہو جائے گا اور اس کے تمام آپریشنز، اثاثے اور واجبات یو اینڈ آئی گارمنٹس میں مکمل طور پر ضم ہو جائیں گے۔
کمیشن نے اس بات کا جائزہ لیا کہ آیا یہ انضمام کسی متعلقہ مارکیٹوں، جیسے تیار شدہ ملبوسات، جوتے، لوازمات، خوشبوئیں اور کاسمیٹکس میں غالب پوزیشن پیدا کرے گا یا مضبوط کرے گا۔
پاکستان کے مقابلہ کمیشن کے مطابق، یہ معاہدہ بنیادی طور پر ایک انٹرا گروپ کنسولیڈیشن ہے کیونکہ یو اینڈ آئی پہلے ہی جنید جمشید میں 25 فیصد حصص کا مالک ہے۔
اس معاہدے سے کسی بھی متعلقہ مارکیٹ میں مسابقتی مسائل پیدا نہیں ہوں گے کیونکہ اس میں محدود ہوریزنٹل اوورلیپ ہیں، داخلے کی رکاوٹیں کم ہیں اور مارکیٹ میں متعدد حریف موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم؛ سٹوڈنٹس کیلئے اہم خبر