اسکاٹ لینڈ: 3ہفتے سے لاپتا جڑواں بہنوں کی لاشیں دریا سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ایڈنبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے 3 ہفتوں سے لاپتا جڑواں بہنوں کی لاشیں دریا سے برآمد کرلیں۔ پولیس کو ایبرڈین کے دریائے ڈی سے 2خواتین کی لاشیں ملیں ۔ پہلی لاش کوئین الزبتھ برج کے قریب ملی جبکہ دوسری لاش وکٹوریا برج کے قریب دریائے ڈی میں ملی جو تقریباً آدھا میل دور تھی۔لاشوں کی شناخت ہنریئٹا اور الیزا ہوسزٹی کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنیں 32 سال کی تھیں اور 7 جنوری کو پراسرار طور پر اچانک لاپتا ہوگئی تھیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ ہوئیسن نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں بیٹی، پوتی اور بہنوئی دریا میں ڈوب گئے
گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق
ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔
انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں کو بعد ازاں ان کے آبائی گاؤں ہاتون کھاری منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 غذر نے واقعے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ یہ افسوسناک سانحہ علاقے میں گہرے دکھ اور صدمے کا سبب بنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دریائے اشکومن ریسکیو 1122 ضلع غذر گلگت بلتستان