ایران: مہسا امینی کی ہلاکت کی خبر دینے والی خاتون صحافیوں کی سزا معاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی عدالت نے 2 خاتون صحافیوں کو دی گئی سزائے قید معاف کر دی ۔ نیلوفر حمیدی اور محمدی پر الزام تھا کہ انہوں نے ستمبر 2022 ء میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کی خبر دی تھی ، جس سے ایران میں ہنگامے شروع ہو گئے تھے۔ خبر میں مہسا امینی کی طرف سے ایرانی حجاب کوڈ کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور ہلاکت کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس جرم میں دونوں صحافیوں کو اکتوبر 2023 ء میں بالترتیب 13 اور 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا کی معافی کے لیے ایرانی مذہبی رہنما علی خامنہ ای سے اپیل کی گئی تھی، جسے انہوں نے منظور کر لیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
کراچی:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے عرفان نامی نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پراہلکاروں کے خلاف انٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کرلیاگیا، ایف آئی اے نے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا، درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے دوران حراست متوفی پر تشدد کیا، تشدد کے باعث عرفان کی موت ہوئی ، پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، نوجوان عرفان کی غیر قانونی گرفتاری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔