جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار سنچریاں، رضوان اور سلمان نےکئی ریکارڈبناڈالے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار سنچریاں، رضوان اور سلمان نےکئی ریکارڈ بنادیئے،پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ دو مڈل آرڈر بیٹرز نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں،سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے اس میچ میں نئی تاریخ رقم کی، سلمان آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ 2 مڈل آرڈر بیٹرز نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔
مجموعی طور پر پاکستان کی جانب سے ون ڈے کی اننگز میں 2 سنچریاں 27 ویں بار بنائی گئی ہیں۔سلمان آغا اور محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے چوتھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی بنائی ہے۔
اس سے قبل شعیب ملک اور محمد یوسف نے 2009 میں چوتھی وکٹ پر 206 رنز کی شراکت بنائی تھی۔سلمان آغا اور محمد رضوان نے چوتھی وکٹ پر 260 رنز کی شراکت بنائی۔
آج کے میچ میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوور میں پورا کرلیا۔
یہ پاکستان کی جانب سے اب تک کامیابی سے مکمل کیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے، ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان نے کبھی اتنا بڑا ہدف حاصل نہیں کیا تھا۔اس سے قبل پاکستان نے 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
سابق جج سپریم کورٹ عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کی جانب سے رضوان اور سلمان محمد رضوان اور محمد میچ میں
پڑھیں:
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان علما کونسل نے کل جمعہ کو بطور یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔(جاری ہے)
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل مبارک باد کے مستحق ہیں، پاکستانی افواج کو مبارک ہو کہ وہ ارض حرمین شریفین کا دفاع کریں گی۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور و وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کئے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔