اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا اور رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔

آج رات ملک بھی کی مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے، جبکہ لوگ اس رات اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔جبکہ مختلف شہروں میں بروز جمعۃ المبارک کو تعلیمی اداروںمیں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

شعبان المعظم کا مہینہ برکتوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن اس کا 15 واں رات، جو شب برات کے نام سے مشہور ہے، خاص اہمیت رکھتا ہے۔ “شب” کے معنی رات اور “برات” کے معنی چھٹکارے کے ہیں۔ یہ رات اللہ رب العزت کی رحمتوں اور مغفرت کا خاص موقع ہے۔

روایات کے مطابق، اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے۔ اس رات کائنات کے تمام امور جیسے عروج و زوال، کامیابی و ناکامی، اور رزق میں وسعت و تنگی کی فہرست مرتب کی جاتی ہے، اور فرشتوں کو ان کے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔

خصوصی عبادات کا سلسلہ آج پوری رات جاری رہے گا، خاص طور پر بعد نماز مغرب 6 نفل ادا کیے جائیں گے۔مسلمان اللہ کے حضور گناہوں کی توبہ، بخشش، ایمان، رزق کی کشادگی، اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں گے۔

شب برات کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ بندے اللہ کی رحمتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی زندگیوں میں بہتری کے لیے دعا کریں۔ یہ رات روحانی سکون اور اللہ کی رحمتوں کی طلب کا ذریعہ ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار سنچریاں، رضوان اور سلمان نےکئی ریکارڈبناڈالے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں

 *لاہور بورڈ* 

حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی

نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری

محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی

 *راولپنڈی بورڈ* 

محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا

سعد خان 1172 نمبر

ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے

 *فیصل آباد بورڈ* 

محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے

ماہم ممتاز 1187

میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں

 *ملتان بورڈ* 

ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

حسینہ فاطمہ 1188 نمبر

اشبہ فاطمہ، میرب فاطمہ، خدیجہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی_

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں انسانی تباہی کو روکا جائے، آیت اللہ سید علی سیستانی
  • غزہ میں بڑی انسانی کو روکا جائے، آیت اللہ سید علی السیستانی
  • فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • فرانس کا تاریخی قدم، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • پاکستان او آئی سی کی شراکت داری کا حد درجے احترام کرتا ہے، اسحاق ڈار
  • آن لائن سسٹم تاخیر کا شکار، پراپرٹی ٹیکس وصولی شروع نہ ہو سکی
  • تحریک کا عروج یا جلسے کی رسم؟ رانا ثنا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا
  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
  • دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی 10 زبانوں میں اردو کا نمبر کونسا ہے؟
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان