چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ ٹو اب بینچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی آج چیمبر ورک کریں گے۔
دوسری جانب، سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا اور نئے ججز کی تقریب حلف برداری اب جمعہ کو ہوگی۔
سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی
واضح ہے کہ چھ مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونا تھی لیکن رات تاخیر سے ججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سبب حلف برداری تقریب بھی نہیں ہو سکی۔
سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تعینات ہونے والے ججز تاخیر سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سبب نہیں پہنچ سکے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی تقریب حلف برداری چیف جسٹس ججز کی
پڑھیں:
صدر زرداری آج دوحا میں عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-9
دوحا/ اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف زرداری آج دوحا میں سماجی ترقی کے عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری پیر سے بدھ تک سماجی ترقی کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے قطر کے دارالحکومت دوحا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ اجلاس قطر کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں متعدد سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر دوحا سیاسی اعلامیہ منظور کیا جائے گا۔