UrduPoint:
2025-11-03@18:57:19 GMT

مغربی کنارے میں اس سال اب تک 13 بچے ہلاک، یونیسف

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

مغربی کنارے میں اس سال اب تک 13 بچے ہلاک، یونیسف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کی بڑھتی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں عسکری سرگرمیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے ادارے کے ریجنل ڈائریکٹر ایڈورڈ بیگبیڈر کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں بچوں کی بڑی تعداد ہلاک، زخمی اور بے گھر ہو رہی ہے۔

گزشتہ جمعے کو ایک 10 سالہ بچہ گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا اور اس سے دو روز کے بعد آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون کو نور شمس پناہ گزین کیمپ میں ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا ہےکہ حالیہ ہفتوں کے دوران تشدد میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں بہت سے خاندانوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔

(جاری ہے)

بچوں کے نقصان میں اضافہ

یونیسف کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں 13 فلسطینی بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان میں سات ہلاکتیں 19 جنوری کو جنوبی علاقے میں ایک بڑی عسکری کارروائی کے دوران ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو سالہ بچہ بھی شامل ہے جس کی حاملہ والدہ فائرنگ سے زخمی ہوئی۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد مغربی کنارے میں 195 فلسطینی اور تین اسرائیلی بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 16 ماہ کے دوران علاقے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد اس سے پہلے 16 ماہ کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے 200 گنا زیادہ ہے۔

پناہ گزین کیمپوں میں تباہی

مغربی کنارے کے علاقے جنین، تلکرم اور توباس میں فضائی حملوں، گھروں کو منہدم کرنے کی کارروائیوں اور شہری علاقوں میں دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے انسانی حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے لوگ بنیادی خدمات سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ انہیں پانی و بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

جنین، نور شمس، تلکرم اور الفارعہ کیمپوں میں عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں خاندانوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ سلامتی کی بگڑتی صورتحال کے باعث روزمرہ زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے جبکہ بچے ان حالات میں بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

تعلیم کو خطرہ

مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث تقریباً 100 سکولوں میں تعلیمی عمل متاثر ہوا ہے۔

ان حالات میں طلبہ پر طویل مدتی نفسیاتی و سماجی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ تشدد، بے گھری اور عزیزوں کو کھونے کے صدمے کا سامنا کرنے والے بہت سے بچوں کو ہنگامی بنیادوں پر ذہنی و نفسیاتی صحت کی خدمات درکار ہیں۔

یونیسف نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی وسائل کی ضرورت ہے۔

تحفظ کا مطالبہ

ایڈورڈ بیگبیڈر نے کہا ہے کہ یونیسف بچوں کے خلاف ہر طرح کے تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

بچوں سمیت تمام شہریوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔ امدادی اداروں کو ضرورت مند لوگوں تک بلارکاوٹ اور محفوظ رسائی ہونی چاہیے۔

ادارے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی مسئلے کا پائیدار سیاسی حل نکالنے میں مدد دے تاکہ خطے میں تمام بچوں کا پرامن اور مستحکم مستقبل ممکن بنایا جا سکے۔

ایڈورڈ بیگبیڈر نےکہا ہے کہ ادارہ مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم میں تشدد سے متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کی طویل مدتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے دوران ہلاک ہو

پڑھیں:

بچوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے پر  پاک فوج کو سلام: شاہد آفریدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاک فوج کے زیراہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگئی۔ باجوڑ کی ٹیم فاتح قرار پائی ہے۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ٹی 20 کرکٹ لیگ کا فائنل میچ یونس خان سٹیڈیم میران شاہ میں منعقد ہوا۔ خیبر پی کے کی16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ قومی ٹیم کیسابق کپتان شاہد آفریدی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں سینئر عسکری حکام، ضلعی انتظامیہ، عمائدین علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو سرگرم رکھ کر ان کا ٹیلنٹ پروان چڑھا رہی ہے۔ تعلیم اور کھیل ہماری نوجوان نسل کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ پاک فوج نوجوان نسل کیلئے یہ کردار احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شاہد آفریدی نے حکومت سے درخواست کہ فٹبال، کرکٹ کیمپس اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز بنائے جائیں۔ شاہد آفریدی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوان شہید
  • کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
  • زہریلا کھانسی سیرپ
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق
  • بچوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے پر  پاک فوج کو سلام: شاہد آفریدی