آئی سی سی نے سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سفیر مقرر کیے گئے ہیں جن میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آئی سی سی نے شیکر دھون اور ٹم ساؤتھی کو بھی چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کیا ہے، آسٹریلیا کے شین واٹسن بھی ایونٹ کے سفیر مقرر کیےگئے ہیں، سفیر ایونٹ کے دوران میچز پر اپنی رائے دیں گے۔واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے، میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جہاں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، خطے میں امن، سلامتی اور خوش حالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ چین پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر، چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سےان کے لیے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔