مقبوضہ کشمیر، کانگریس نے ”ریاستی درجے“ کی بحالی کیلئے 15روز مہم شروع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں کشمیر شاخ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے آج سے 15 روز مہم کا آغاز کر دیا۔ انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں کشمیر شاخ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے کی کانگریس شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہماری ریاست، ہمارا حق“ کے عنوان سے مہم (آج) جمعرات سے ادھم پور سے شروع کی جائے گی۔ انہوں نے ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ان کے وعدے یاد دلائے لیکن انہوں نے کوئی سنجیدہ توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا یہ مطالبہ فوری پورا کیا جائے۔ قرہ نے مزید کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر کے لئے بی جے پی قیادت ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پانی، بجلی، راشن جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے اور وہ سمجھے ہیں کہ انتخابات کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ قرہ نے کہا کہ لوگوں کی مایوسی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی بحالی انہوں نے بی جے پی کہا کہ
پڑھیں:
کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کرگئے۔
پروفیسر عبدالغنی بٹ ساری زندگی بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہے، اور اپنی زندگی آزادی کے لیے وقف کیے رکھی۔
کشمیر کی آزادی کی ایک اور توانا آواز بند
سابق حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے pic.twitter.com/w16XRj5q8Z
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) September 17, 2025
ان کی عمر قریباً 90 برس تھی۔ اور وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔
ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، سابق وزیراعظم سردار عتیق، راجا فاروق حیدر سمیت دیگر کشمیری قیادت نے بھی عبدالغنی بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتقال حریت رہنما عبدالغنی بٹ مقبوضہ کشمیر وی نیوز