پنجاب میں بھیک منگوانے والے کو 3 سال قید،جرمانے کیلیے قانونی ترامیم اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
انسداد گداگری قانون میں ترامیم پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کے تحت پنجاب میں بھیک منگونا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ کسی سے بھیک منگوانے والے شخص کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔
قانونی ترامیم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سال قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ بچوں سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 5 سے 7 سال قید اور 7 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پرمزید ایک سال قید کی سزا ہوگی۔ کسی بچے یا بڑے کو جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھکاری بچوں سے متعلق توہین عدالت کیس، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس جاری
جرمانے کی عدم ادائیگی پر گینگ کے سرغنہ کو مذید 2 سال قید کی سزا ہو گی۔ ایک بار سزا پانے والا شخص اگر جرم دہرائے گا تو آرڈیننس میں دی گئی سزا سے دگنی سزا اور جرمانہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کی اسپشل کمیٹی برائے داخلہ ترامیم کا جائزہ لے گی۔ صوبائی کابینہ انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کو پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سال قید اور جرمانے کی
پڑھیں:
افغانیوں کو دکان و گھر کرائے پر دینے والے مالکان پر 79 مقدمات درج
—فائل فوٹوراولپنڈی ریجن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آر پی او کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور مری پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، افغان شہریوں کو دکان اور گھر کرائے پر دینے والے مالکان کے خلاف 79 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے طورخم سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی۔
ترجمان آر پی او نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم 14342 افغان شہری واپس بھجوائے جا چکے ہیں، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 1523 افغان شہریوں کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا جا چکا ہے۔
آر پی او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کو مکان، دکان یا گاڑی کرائے پر ہرگز نہ دیں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کسی قسم کا کاروبار، خرید و فروخت یا ملازمت نہیں کر سکتے۔
ترجمان آر پی او نے یہ بھی کہا ہے کہ قانونی طور پر مقیم غیر ملکی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں کروائیں۔