سیکٹر ایف ایٹ اور ایف نائین انٹرچینج طیب ایردوان کے نام سے منسوب
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
سیکٹر ایف ایٹ اور ایف نائین انٹرچینج کو طیب ایردوان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت پاکستان نے سیکٹر ایف ایٹ-ایف نائین انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان کے نام سے منسوب کردیا۔
اس حوالے سے ترکیہ کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ سادہ اور پُروقار تقریب میں شرکت کی، ترک صدر نے طیب ایردوان انٹر چینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔
مذکورہ انٹر چینج کو جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طیب ایردوان
پڑھیں:
یومِ اقبال پر عام تعطیل؟ اہم خبر آگئی
ویب ڈیسک: ہر سال یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل دی جاتی ہے تاہم اس بار عوام تعطیل سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔ وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یومِ اقبال کو تعطیل کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، مگر چونکہ اس سال یہ دن اتوار کو پڑ رہا ہے، اس لیے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
یاد رہے کہ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے ممتاز فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔
ہر سال اس دن ملک بھر میں یادگاری تقریبات، مشاعرے اور تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جن میں اقبال کے نظریات، فلسفہ خودی اور قومی بیداری کے پیغام کو اجاگر کیا جاتا ہے۔