مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات سے پیر تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مملکت کے بیشترعلاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مقامی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات سے پیر تک الباحہ ریجن کے بعض علاقے بھی بارش کی لپیٹ میں رہیں گے، سعودی عرب میں نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حاالجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں موسم شدید گرم ہے، مکہ مکرمہ میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مکہ مکرمہ
پڑھیں:
مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کے آغاز پر ایبٹ آباد میں طوفانی بارش ہوئی۔
توحید آباد، چھانگا گلی، ایوبیہ سمیت متعدد سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکوں کی بحالی کا کام جاری رہا، چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد شاہراہیں مختلف مقامات پر بند ہوگئیں،انتظامیہ ملبہ ہٹانے میں مصروف رہی۔
کراچی میں بھی بادلوں کی انٹری ہوگئی، شارع فیصل، گلشن اقبال، ڈرگ روڈ پر بوندا باندی ہوئی، 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بادل برسیں گے، بارشوں سے بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا۔
Post Views: 2