حکومت نے ججوں کے خلاف ریفرنس لانے کا نہیں کہا، اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ۔ فوٹو فائل
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ججوں کے خلاف ریفرنس لانے کا نہیں کہا، ریفرنس کی نوبت آئی تو ضرور بتائیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناءاللّٰہ کی جانب سے ججز کیخلاف ریفرنس لانے سے متعلق اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے ان کی نظر میں مس کنڈکٹ ہے، انہوں نے بالکل نہیں کہا کہ ریفرنس لارہے ہیں۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ نہ ہی حکومت نے ریفرنس سے متعلق کہا ہے، ایسی نوبت آئی تو ضرور بتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے آئی ایم ایف وفد ججوں سے نہیں، چیف جسٹس سے ملا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ چیف جسٹس پاکستان کبھی بھی ججز کی گروہ بندی کا حصہ نہیں رہے، رانا ثناء اللّٰہاعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔ چیف جسٹس رول آف لاء پروگرام کو بھی ہیڈ کرتے ہیں، ہمارے جج صاحبان اس حوالے سے مختلف کانفرنس میں جاتے رہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آئی ایم ایف وفد سے کسی مقدمات کے سلسلے میں نہیں ملے، چیف جسٹس نے پاکستان کی عدلیہ کے سربراہ کے طور پر ملاقات کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ چیف جسٹس نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کیلئے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں، بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔