ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے کرونا وبا کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے کے معاملے میں عدالت کی حکم عدولی پر یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

یاد رہے کہ مقامی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عثمان بھٹی سمیت 19 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔ تھانہ چہلیک میں ملزمان پر کرونا وبا کے دوران سرکاری آرڈینینس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا۔

یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت دیگر ملزمان بار بار حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے چیئرمین سینیٹ کے بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ تھانہ چہلیک پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین ہیں۔

علی قاسم گیلانی این اے 148ملتان ون سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ این اے 151ملتان سے سید علی موسیٰ گیلانی قومی اسمبلی کے رکن، سید عبدالقادر گیلانی این اے 152ملتان سے قومی اسمبلی کے رکن جبکہ سید علی حیدر گیلانی پی پی 213 سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی ؟ بڑی خبرآگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے وارنٹ گرفتاری جاری اسمبلی کے رکن

پڑھیں:

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل

قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فلاحی اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کے سیلاب متاثریں کو فوری امداد فراہم کریں۔

قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے فلاحی اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین، بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد فراہم کریں۔ صدر نے کہا کہ متاثرین کو بروقت امداد پہنچانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

رانا ثناء اللہ کی ایوانِ صدر آمد

سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر صدرِ مملکت سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

پیپلز پارٹی رہنما کی ملاقات

صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر انہیں بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
  • اسلام آباد: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر رانا ثنااللہ ملاقات کررہے ہیں
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی 
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ