Express News:
2025-11-02@03:40:38 GMT

بلوچستان سے 92 کروڑ مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس پکڑی گئی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پاکستان کوسٹ گارڈزنے اوتھل(بلوچستان) میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر بلوچستان اوتھل  کے علاقے گڈانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت میں چھپائی گئی 200 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 33 لاکھ ڈالر (92 کروڑ 30 لاکھ روپے) سے زائد ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے آفیسرز اور جوانوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اورہرطرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈیفنس میں سرکاری افسر کے گھر میں ڈکیتی، زیورات سمیت کروڑوں مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا

کراچی:

ڈیفنس فیز 6 میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے سرکاری افسر کے گھر سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے سے ڈیڑھ کروڑ نقدی اور 80 لاکھ مالیت کا طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔

درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش میں نوشہرو فیروز میں چھاپے مارے ہیں۔

ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازم عدنان کو گرفتار کرلیا اور دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شاہد تاج نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے واردات کیماڑی کے مختیار کار گدا حسین ابڑو کے بنگلے پر کی گئی،، جس میں گھر کا ملازم اور اس کے دیگر 2 ساتھی ملوث پائے گئے ہیں۔

کیماڑی کے مختیار کار نے بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے گھر میں موجود ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی لوٹ لیا، ڈاکو گھر سے 80 لاکھ روپے مالیت کا سامان جس میں طلائی زیورات، آئی فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے
  • ڈیفنس میں سرکاری افسر کے گھر میں ڈکیتی، زیورات سمیت کروڑوں مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا
  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ60لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • گوجر خان میں بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، استاد گرفتار
  • بلوچستان، دو اضلاع میں آپریشنز، 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر
  • بلوچستان: فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ 18 دہشتگرد ہلاک