آجرحمتوں،برکتوں اور مغفرت کی رات شب برات، خصوصی عبادات کا اہتمام ،رقت آمیز مناظر،امت ،مسلمہ اللہ کے حضور سر بسجود
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ رحمتوں،برکتوں اور مغفرت کی رات شب برات۔ مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام ،اللہ پاک کے حضور امتب مسلمہ گڑ گڑا کر،سر بسجود ہوکر دعائیں مانگ رہی ہے۔
فرزندان اسلام انفرادی اور اجتماعی نوافل کی ادائیگی میں مصروف ۔ فرزندان اسلام مساجد اور گھروں میں اللہ کے حضور سربسجود ہو کر گناہوں کی بخشش طلب کر رہے ہیں۔ لیاقت باغ میں ذکرو اذکار سمیت خصوصی محافل جاری۔ قوم و ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں ۔ علمائے کرام شب برات کی فضیلت بیان کر رہے ہیں۔ شب برات کے موقع پر مساجد اور گھروں میں اجتماعات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اور مسلمان رات بھر عبادات اور نفلی عبادات کررہے ہیں۔ آج رات ملک بھر کی مساجد میں علمائے کرام اور مقررین شب برات کے فضائل بیان کریں گے۔
جب کہ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔ شعبان رحمتوں سے بھرا مہینہ ہے لیکن پندرہویں رات کو شب برات کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جس کی خاص اہمیت ہے۔ یہ رات اللہ تعالی کی رحمت اور بخشش کا خاص موقع ہے۔ روایات کے مطابق اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنو قلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گنہگاروں کی مغفرت فرماتا ہے۔ اس رات کائنات کے تمام امور مثلاً عروج و زوال، کامیابی و ناکامی اور رزق میں توسیع و سکڑاؤ کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور فرشتوں کو ان کے کام کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے۔
شب برات بالخصوص نماز مغرب کے بعد خصوصی عبادات کا سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔ مسلمان اللہ سے گناہوں کی توبہ، معافی، ایمان، رزق میں کشادگی اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں گے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ شب برات کی اس رات اللہ تعالیٰ ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے۔ مجھے معاف فرما اور آنے والے سالوں میں مجھے ترقی، خوشی اور رزق عطا فرما۔ جن کے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں ان کی مغفرت فرما۔ اللہ انہیں صحت والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
مسلمان اپنے رب کے حضو ر گناہوں سے تو بہ، بخشش و مغفر ت،ایما ن و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات وبلیات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی،صحت و عا فیت کے لیے خصوصی دعائیں کر یں گے ۔
مزیدپڑھیں:نوازشریف اور شہبازشریف کی قریبی شخصیت انتقال کر گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شب برات
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا اور دوحا پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
یہ اہم ملاقات اس وقت ہوئی جب عرب اسلامی سربراہی اجلاس ہنگامی بنیادوں پر منعقد کیا گیا تاکہ خطے کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے 9 ستمبر کو ہونے والے اسرائیلی حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر نہ صرف گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا بلکہ اسے قطر کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت میں کھڑا ہے اور یہ کہ امت مسلمہ کے لیے اب مزید تقسیم کی گنجائش نہیں رہی۔
شہباز شریف نے کہا کہ قطر کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تاریخی اور پائیدار ہیں اور یہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے دوحا میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے امت مسلمہ کو ایک واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے عالمی برادری کو فوری اور مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ قطر کی درخواست پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوشش کی تاکہ دنیا بھر کو خطے کی حقیقی صورتحال اور اسرائیل کی جارحیت سے آگاہ کیا جا سکے۔
اس موقع پر امیرِ قطر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کا کردار اور تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بدلتی ہوئی صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔