لیبیا میں پناہ گزینوں کی ایک اور اجتماعی قبر سے مزید 29 لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
BENGHAZI:
لیبیا کے سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی علاقے میں پناہ گزینوں کی ایک اور اجتماعی قبر سے مزید 29 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ پناہ گزینوں کی برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہوگئی ہے، اس سے قبل 28 دیگر لاشیں دارالحکومت طرابلس سے 1700 کلومیٹر دور کوفران کے شمالی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا کہ لیبیا میں دو اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے زخم ہیں۔
لیبیا کے غیرقانونی پناہ گزینوں سےمتعلق معاملات کے ذمہ دار محمد فادل نے کہا کہ کارروائی کے دوران مزید اجتماعی قبریں سامنے آئیں گی، اسی طرح جو لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے پراسیکیوٹرز اور کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سامنے لیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ لیبیا غیرقانونی پناہ گزینوں کی گزرگاہ بن چکا ہے جہاں سے گزر کر افریقہ اور ایشیائی ممالک سے لوگ بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پناہ گزینوں کی
پڑھیں:
دھی رانی پروگرام، 1 معذور اور 6 مسیحی سمیت 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی
— فائل فوٹولاہور میں دھی رانی پروگرام کے تحت 100 سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 1 معذور اور 6 مسیحی جوڑے بھی شامل ہیں، ہر جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے مالیت کے تحائف اور مالی امداد دی گئی۔
اس موقع پر وزیرِ سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام جیسا پروگرام پنجاب کی تاریخ میں نہیں ملتا، صوبہ پنجاب کی ویلفیئر کے لیے مختلف منصوبے لائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 28 اپریل تک 3 ہزار شادیوں کا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔