امارات ایلون مسک کے اشتراک سے زیر زمین ٹرانسپورٹیشن سسٹم بنائیگا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ایلون مسک دبئی میں ہونے والی کانفرنس سے آن لائن خطاب کررہے ہیں
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی حکومت نے ایلون مسک کی بورنگ کمپنی کے اشتراک سے دبئی لوپ نامی منصوبہ تیار کرنے کا اعلان ۔ یہ منصوبہ نقل و حمل کا ایک زیر زمین نظام ہے جو شہر کے سب سے گنجان آباد علاقوں کو جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اماراتی وزیر برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز اور ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے وائس چیئر عمر سلطان العلامہ نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ ( ڈبلیو جی ایس) میں ایلون مسک کے ساتھ مکمل سیشن کے دوران منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ دبئی کے سب سے گنجان آباد علاقوں کا احاطہ کرنے جارہا ہے تاکہ لوگ بغیر کسی رکاوٹ کے ایک مقام سے دوسرے مقام تک جاسکیں، ہم لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کی امید کرتے ہیں۔اس موقع پر ایلون مسک نے بورنگ سٹیز، اے آئی اور ڈی او جی ای کے عنوان سے ایک سیشن میں ڈبلیو جی ایس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک وارم ہول کی طرز کا منصوبہ ہوگا،لوگ شہر کے ایک حصے سے وارم ہول میں جائیں گے اور شہر کے کسی دوسرے مقام پر باہر نکل جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی بورنگ کمپنی ایک انفراسٹرکچر اور سرنگ کی تعمیر کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جس کی بنیاد ایلون مسک نے 2016 ء میں رکھی تھی۔ اسے زیر زمین نقل و حمل کے نظام کو تیار کرکے ٹریفک کے ہجوم کو حل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ کمپنی کم لاگت، تیزی سے کھدائی کرنے والی سرنگوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز کو یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے موقع پر حتمی شکل دی جا سکتی ہے، جس کے بعد شیڈول اور وینیوز کے اعلان کا بھی امکان ہے۔
امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جو ایشیا کپ 2025 سے پہلے کروائی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی ہے تاہم پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔
یو اے ای میں سیریز منعقد کرنے کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔