ٹنڈو جام ، مہندی کی رسم میں فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا،تعداد 2ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام ،مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق اسراراحمد پٹھان کی یادگار تصویر
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)شادی کی رسم مہندی میں ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا گھر میں کہرام مچ گیا اس قبل بھی مہندی راجپوت نام کی خاتون گولی سے جابحق ہو چکی ہے ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز المدنیہ ہاوسنگ سو سائٹی میں ایک شادی کی مہندی کی تقریب میں علاقے کے لوگوں کے مطابق شدید فائر نگ میں کی جارہی تھی کہ ایک نوجوان اسرار احمد پٹھان جو علاقے کے لوگوں کے مطابق چھت پر شٹرنگ کا کام کر رہا تھا اس کے سر میں ایک گولی آکر لگی جس کے بعد اسے فوری اسپتال پہنچایا لیکن حالت نازک ہونے کی وجہ سے کراچی منتقل کیا گیا لیکن وہاں پر نوجوان دم توڑ گیا نوجوان کی ہلاکت کی خبر سے اس کے گھر میں کہرام مچ گیا واضح رہے کہ اس قبل بھی شادی میں فائرنگ کی وجہ ایک خاتون مہندی راجپوت جا بحق ہو چکی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور اس واقعے میں ملوث جس کا نام عادل قائم خانی بتایا جارہا ہے وہ فرار ہے اور پولیس کے مطابق وہ اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ ٹنڈوجام کی عوام اور سماجی رہنما ارشاد سولنگی نے کہا ہے جب ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی لگی ہوئی تو پھر شادی ہالوں کے باہر ہونے والی فائرنگ اور آتش بازی کے خلاف پولیس کارروائی کیوں نہیں کرتی جبکہ شادی ہالوں کے قریب لوگ رہتے ہیں انہوں نے کہا روز روز کی فائرنگ کی وجہ سے لوگوں کی زندگی غیر محفوط بن کر رہ گئی اور پولیس کوئی افسوناک واقعہ ہونے کے بعد کارروائی کرتی اگر وہ پہلے کارروائی کرے تو اس طرح کے افسوناک واقعات رونما نہ ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کا گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔