حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کےمطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کے حافظ آباد
پڑھیں:
کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
کراچی:کورنگی سیکٹر 51 سی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے رات گئے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او لانڈھی رضوان پٹیل نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ،پولیس اہلکار کی شناخت 35 سالہ رضوان ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی جسے ران پر گولی لگی تھی جبکہ وہ مدد گار 15 میں تعینات ہے جو کہ سادہ لباس میں اپنی رہائش گاہ الیاس گوٹھ سے ڈیوٹی پر لانڈھی تھانے آرہا تھا۔
تاہم، پولیس موقع پر موجود ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ زخمی اہلکار کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔