چیمپئینز ٹرافی؛ سابق کپتان کی ٹاپ 4 ٹیموں نے مداحوں کو چونکا دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے فیورٹ قرار دیں۔
سرفراز احمد نے انگلینڈ، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر جبکہ ٹورنامنٹ کی ڈارک ہارس سمجھی جانیوالی افغانستان کی ٹیم کو ٹاپ 4 میں جگہ دی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کیون پیٹرسن نے ٹاپ 4 سے دو بڑی ٹیموں کو نکال دیا
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ سے کوئی چار سیمی فائنلسٹ چُننے کو کہے گا تو میرے نزدیک پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کو منتخب کروں گا۔
انکا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیمیں بھی پریشان کرسکتی ہیں، انہیں نظر انداز کرنا بیوقوفی ہوگی۔
مزید پڑھیں: دی سمپسن کارٹون کی پاکستان کے "چیمپئینز ٹرافی" جیتنے کی پیشگوئی، حقیقت کیا؟
سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ پاکستان پر اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا دباؤ ہوگا کیونکہ وہ ایونٹ کے دفاعی چیمپئین کے طور پر مداحوں کی توقعات بہت زیادہ ہوں گی۔
سابق کپتان نے افغانستان کو ٹورنامنٹ کی خطرناک سائیڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایونٹ میں اَپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران
واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمدکو چیمپئینز ٹرافی کا سفیر مقرر کیا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی سابق کپتان
پڑھیں:
سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ (سید مسرت خلیل ) جدہ میں سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے 23 ستمبر کو ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘‘6 اوورز ہنگامہ’’ میں کرکٹ کا رنگ جما دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس ہوئی، جس کی نظامت جہانگیر خان نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈبلیو پی سی اے کے جنرل سیکریٹری سہیل احمد تھے، جبکہ ایگزیکٹیو ممبر کاشف مرزا اور انٹرنیشنل امپائر و ٹورنامنٹ کمیٹی کیہیڈ اف ٹیکنیکل ایڈوائزر اسامہ سعد بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر ند?م الندوی نے بتایا کہ یہ منفرد طرز کا ٹورنامنٹ ہوگا، جس میں چار رنز کو چھ اور چھ رنز کو دس گنا جائے گا، جبکہ وائٹ اور نو بال پر دو رنز دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارمیٹ کا مقصد عوامی دلچسپی کو بڑھانا ہے۔ٹورنامنٹ ڈبلیو پی سی اے کے گراؤنڈز میں کھیلا جائے گا اور اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹرز بھی موجود ہوں گے، جن میں عبدالرزاق، سہیل تنویر اور صہیب مقصود جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ندیم الندوی نے مزید کہا کرکٹ کے شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، اور یہ ایونٹ مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں کئی انعامات بھی رکھے گئے ہیں، جبکہ فاتح ٹیم کو 30 ہزار ریال دیے جائیں گے۔