سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے  قائم مقام چیف جسٹسز کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جنید غفار نے  قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اس حوالے سے تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری  کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں  ہوئی، جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے جسٹس سید عتیق شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی حلف برداری کی تقاریب  میں ہائی کورٹ کے ججز، وکلا ا ور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں  بلوچستان ہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی بھی آج اپنےعہدے کاحلف اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں  حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس بلوچستان میں منعقد ہوگی، جس میں گورنر بلوچستان قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی سے حلف لیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری پشاور ہائی کی تقریب

پڑھیں:

 نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی  ٹریول ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر ٹریفک کے ممکنہ دباؤ کے پیش نظر شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

 ترجمان نے کہاہے کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں ،سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، حد رفتار کی پابندی کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں،لمبے سفر سے پہلے ڈرائیورکا مکمل فریش ہونا اور دو سے اڑھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ، نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیونگ نہ کریں۔

نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید

 مسافربردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر کر سکتے ہیں،کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس آپ کی مدد اور محفوظ سفر کے لیے ہر دم تیار ہے۔
 
 


 

متعلقہ مضامین

  • مراد علی شاہ کیجانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن تقریب کا انعقاد
  • نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
  •  نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی  ٹریول ایڈوائزری جاری
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس سے ملاقات
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • آصفہ بھٹو زرداری کی اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت