Jasarat News:
2025-04-26@17:39:25 GMT

دعا ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی پھر جیتے: محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

دعا ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی پھر جیتے: محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پھر جیتے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی میں بھی پاکستانی پرچم اونچا دیکھنا چاہتے ہیں، ہاکی کو کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے پوری سپورٹ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد اس بات کی یقین دہانی ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، 2 غیر ملکی ہاکی کلبز کے پاکستان آنے کی خوشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میز بانی ہمارے لیے اعزاز ہے،  دعا ہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پھر جیتے۔

واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

---فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جسے صدر آصف زرداری نے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات قرار دیتے ہوئے سراہا۔

پہلگام حملہ، سیکورٹی خامیوں پر سوالات، سیاسی تنازع، بھارتی حکومت کا ناکامیوں کا اعتراف

کراچی بھارتی حکومت نے کل جماعتی اجلاس میں پہلگام...

صدر زرداری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الْحَمْدُ لِلّٰهِ ناقابلِ تسخیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان تعاون کرے گا،محسن نقوی
  • پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا؛ وزیرداخلہ محسن نقوی
  • پہلگام اور جعفرآباد حملے کی تحقیقات کیلیے عالمی ماہرین کی غیرجانبدار کمیٹی بنائی جائے، وزیرداخلہ
  • جعفرآباد اور پہلگام واقعے کی تحقیقات ضروری،مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائے،وزیر داخلہ
  • بھارت دہشتگردی میں ملوث، کوئی تیسرا ملک پہلگام اور جعفر ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات کرے، پاکستان
  • بھارت میں کوئی غیر ملکی رہنما دورے پر آیا ہوتا ہے تو اس دوران ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ محسن نقوی
  • کشیدہ صورتحال، سول ڈیفنس کو فعال کرنے کا اعلان
  • کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سول ڈیفنس تیارہے : محسن نقوی
  • صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟