سیول:جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے ایک اہم سائنسی پیش رفت حاصل کی ہے، جس میں انہوں نے ایک ایسا ’سوئچ‘ دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ انقلابی دریافت روایتی علاج کے برعکس ایک نئی راہ متعین کر سکتی ہے، جس میں خلیوں کو تباہ کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ درست کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

کینسر کا روایتی علاج اور نئی پیش رفت

کینسر کا موجودہ علاج عام طور پر تین بنیادی طریقوں پر مبنی ہوتا ہے، ایک  طریقہ سرجری ہے جس میں متاثرہ خلیے جسم سے نکال دیے جاتے ہیں، دوسرا طریقہ تابکاری (ریڈی ایشن تھراپی) ہے جس میں کینسر زدہ خلیوں کو ہائی انرجی شعاعوں سے تباہ کیا جاتا ہے، تیسرا کیموتھراپی ہے، جس میں ایسی ادویات دی جاتی ہیں جو کینسر خلیوں کو ختم کرتی ہیں، مگر اس کے ساتھ صحت مند خلیے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

لیکن اس نئی تحقیق میں ایک بالکل مختلف نقطہ نظر اپنایا گیا ہے، جہاں سائنس دانوں نے خلیوں کی ری وائرنگ کے ذریعے انہیں دوبارہ صحت مند بنانے پر توجہ دی ہے۔

تحقیق میں شامل سائنس دانوں نے مشاہدہ کیا کہ خلیے ایک ایسے عبوری مرحلے سے گزرتے ہیں جہاں وہ بیک وقت صحت مند اور کینسر زدہ ہوتے ہیں۔ ماہرین نے اس موقع پر ایک مخصوص مالیکیولر سوئچ کو متحرک کیا، جس کے نتیجے میں کینسر خلیے صحت مند خلیوں میں تبدیل ہو گئے۔

طبی ماہرین نے کہاکہ یہ عمل ایسے ہے جیسے پانی 100 ڈگری سیلسیئس پر ابل رہا ہو اور ایک مختصر لمحے کے لیے نہ مکمل طور پر مائع ہوتا ہے، نہ ہی بھاپ۔ اسی طرح، کینسر خلیے بھی ایک خاص مقام پر بیک وقت صحت مند اور بیمار ہوتے ہیں، اور یہی وہ موقع ہوتا ہے جب ان کی ری وائرنگ ممکن ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خلیوں کو

پڑھیں:

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔

ایس ایچ او  محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • اجنبی مہمان A11pl3Z اور 2025 PN7
  • 2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • نفرت انگیز بیانیہ نہیں وطن پرستی
  • سائنس دانوں کی حیران کن دریافت: نظروں سے اوجھل نئی طاقتور اینٹی بائیوٹک ڈھونڈ لی
  • امریکا کی 5 فیصد آبادی میں کینسر جینز کی موجودگی، تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت