WE News:
2025-11-04@02:35:23 GMT

پاکستان پوسٹ کے تحت خط نویسی کا مقابلہ، انعام کتنا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

پاکستان پوسٹ کے تحت خط نویسی کا مقابلہ، انعام کتنا ہے؟

ایسے وقت میں کہ جب پاکستانی سیاسی افق پر خطوں کا تذکرہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے لے کر آرمی چیف اور عدالتوں سے لے کر ایوانوں تک خطوط کا تذکرہ ہے تو ایسے میں پاکستان پوسٹ نے 54 ویں مقابلہ خط نویسی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان پوسٹ نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے اشتراک سے 54 ویں بین الاقوامی خط نویسی کے مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس میں نوجوان طلبا کو ایک اہم عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے بذریعہ خط اپنی تحریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

تھیم، ’تصور کریں کہ آپ سمندر ہیں‘

اس سال کا مقابلہ تھیم کے گرد گھومتا ہے،’تصور کریں کہ آپ سمندر ہیں اور آپ کسی کو خط کر بتائیں کہ اسے آپ کا کیوں اور کیسے خیال رکھنا چاہیے۔‘

خط لکھنے کے مقابلے میں 9 سے 15 سال کی عمر کے نوجوان حصہ لے سکیں گے، وہ سمندر کے تناظر کو اپنائیں اور اپنے الفاظ کے ذریعے سمندری تحفظ کی فوری ضرورت کو اجاگر کریں۔

جمع کرانے کا عمل اور آخری تاریخ

خط نویسی کا مقابلہ 2 مراحل پر مشتمل ہے

پہلا مرحلہ، قومی سطح

پہلے مرحلے میں قومی سطح پر طلبا اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے خطوط انگریزی یا اردو میں جمع کروائیں گے، خط  میں 800 سے زیادہ الفاظ ہونے چاہیے، طلبا اپنا خط بذریعہ ای میل یا یوایم ایس کے ذریعے متعلقہ پوسٹ ماسٹر جنرل کو بھیج سکتے ہیں، جبکہ پرائیویٹ کوریئرز (OCS) کے ذریعے بھیجے گئے یا خود جاکر پوسٹ ماسٹر جنرل کو خط دینا قبول نہیں کیا جائے گا۔

آخری تاریخ

خط نویسی کے مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 25 مارچ 2025 رکھی گئی ہے۔

انعام کتنا ہوگا؟

خط نویسی کے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا میں سے پہلی 3 پوزیشنز لینے والے طلبا کو انعام دیا جائے گا، پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم کو 30 ہزار، دوسری پوزیشن لینے والے کو 20 ہزار اور تیسری پوزیشن لینے والے کو 10 ہزار انعام دیا جائے گا، جبکہ مذکورہ پوزیشنز لینے والے طلبا کو یادگاری ڈاک ٹکٹ اور میرٹ سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔

انگریزی زبان کا بہترین خط ب سوئٹزر لینڈ ’یوپی یو‘ میں جمع کرایا جائے گا

9 اکتوبر 2025 کو پوسٹ کے عالمی دن کے موقع پر ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائے گی، بین الاقوامی مقابلے کے لیے انگریزی زبان کا بہترین خط برن، سوئٹزرلینڈ میں ’یوپی یو‘ میں جمع کرایا جائے گا۔

چاندی اور کانسی کے تمغے

بین الاقوامی سطح پر یو پی یو کی طرف سے مقرر کردہ ایک جیوری سرفہرست خطوط کا جائزہ لے گی، بہترین خطوط کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں کے ساتھ خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹوں سے نوازا جائے گ جبکہ اس عمل سے پاکستانی نوجوان مصنفین کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور ماحولیاتی مسائل سے آگاہی کے لیے عالمی سطح پر پہچان حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

مقابلے کے لیے اہلیت اور شرائط و ضوابط

خط نویسی مقابلے کے لیے اہل ہونے کے لیے طلبا کو درج ذیل شرائط و ضوابط کو پورا کرنا ہوگا۔

عمر کی حد، 9 سے 15 سال

خط کا اسٹیکچر ٹھیک ہونا چاہیے

تہنیت اور سلام (مثال کے طور پر، ’پیارے‘، ’محترم‘)۔

وصول کنندہ کا پتا۔

مصنف کے دستخط کے ساتھ رسمی اختتام

واضح ہینڈ رائٹنگ: واضح لکھائی والے خطوط شمار ہوں گے

ادارے کی معلومات، مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا کو خط کی گذارشات میں اسکول کے سربراہ کا نام، اس کے دستخط، مہر، مکمل پتا اور فون نمبر شامل کرنے ہوں گے۔

صرف ان خطوط پر غور کیا جائے گا جو تمام مخصوص شرائط پر پورا اتریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آرمی چیف پاکستان پوسٹ آفس پی ٹی آئی ججز خط نویسی سپریم کورٹ عمران خان مقابلہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف پاکستان پوسٹ ا فس پی ٹی ا ئی خط نویسی سپریم کورٹ مقابلہ لینے والے طلبا پاکستان پوسٹ مقابلے میں مقابلے کے کے مقابلے خط نویسی طلبا کو جائے گا کے لیے

پڑھیں:

ملتان میں طلبا کا گیریژن کا دورہ، فوجی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبا و اساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ جہاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق دورے دوران طلبا کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کےحوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اس دورہ کا مقصد سول اور ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا تھا جبکہ طلبا نے پاک فوج کی قربانیوں کو امن کی ضمانت قرار دیا۔ اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدا کے عظیم والدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے اس ملک پہ قربان کیے۔

ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج کی شکر گزار ہوں جن کی قربانیوں سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ آج پاک فوج نے ہمیں اپنی مختلف عملی مشقیں اور جدید دفاعی آلات کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ہے۔

طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اگر کوئی پاکستان کے خلاف آنکھ اٹھائے گا تو پاک فوج اسے بھرپور اور کڑا جواب دے گی۔

طالب علم کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا اصل امتیاز اس کا اعلیٰ اور غیر معمولی پیشہ ورانہ معیار ہے۔

دوسری جانب اساتذہ کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے جوان بے لوث جذبہ سے وطن کے دفاع میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔ طلبا واساتذہ بہادر فوجی جوانوں کوسلام اور ان کے جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ماں سے بچے واپس لینے کی درخواست مسترد، لاہور ہائیکورٹ باپ پر برہم
  • اصلی اور اے آئی جنریٹڈ ویڈیوز میں فرق کس طرح کیا جائے، جانیے اہم طریقے
  • ’نئے فون کا ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا‘، قاسم گیلانی کی پوسٹ پر شدید تنقید
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: نالہ متاثرین کو حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ
  • ترکیہ کا 102 واں یوم جمہوریہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تقریب
  • ایف بی آرکاٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال 274ارب روپے تک پہنچ گیا
  • چین میں وزن کم کرنے والے کو انعام میں لگژری کار دینے کی انوکھی پیش کش
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک
  • ملتان میں طلبا کا گیریژن کا دورہ، فوجی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش