ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ بانی کےخطوط کی سیریزن فرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کےذریعے اداروں پرحملہ آور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بانی کےخطوط کی سیریزن فرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کےذریعے اداروں پرحملہ آور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے، چور کوتوال کو خط لکھے گا، توکوتوال قانون کےمطابق عمل کرے گا۔ پی ٹی آئی بیک ڈور بات چیت سے متعلق صرف بیانیہ بناتی ہے، ٹی آئی اپنے ورکرز کو امید دینے کے لیے ایسی باتیں کرتی ہے۔

راہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑرہی ہے، پی ٹی آئی 700 ارب کی چوری نہ کرتی تو 70 یونیورسٹیاں بنتیں۔ طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کورٹ پیکنگ نہیں ہورہی ہے، آئین کا حلف اٹھا کر آئین کی عمل داری روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان بھی کہہ چکے ہیں کہ 26ویں ترمیم میں انہوں نے پی ٹی آئی کی جنگ لڑی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ پی ٹی آئی طلال چودھری کہنا تھا کہ کا بیانیہ

پڑھیں:

ایشیا کپ: یو اے ای کا عمان کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں یو اے ای نے عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظبی میں جاری میچ میں عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔

ٹیم کی جانب سے کپتان محمد وسیم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی شان شرفو 51، محمد زوہیب 21، آصف خان 2 اور راہول چوپڑا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ہرشت کوشک 19 اور دھروو پراشر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 جبکہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • بلوچستان کو 2021-22ء میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 11 ارب 15 کروڑ کم ملنے کا انکشاف
  • گدو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم کا آغاز
  • پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، علی امین
  • ایشیا کپ: یو اے ای کا عمان کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
  • گجرات: چودھری پرویزالٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن تقسیم
  • یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں: علیمہ خان