منعم ظفرکی ایٹکو کے برطرف ملازمین کے دھرنے میں شرکت ،تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ایٹکو لیبارٹری سائٹ ایریا کے 46ملازمین کی برطرفی کے خلاف دینے جانے والے مزدوروں کے دھرنے میں شرکت کی اور مزدوروں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیااور ان کو جماعت اسلامی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ جماعت اسلامی مزدوروں کے ساتھ ہے، ایٹکو انتظامیہ مسائل کا حل مذاکرات سے نکالے ورنہ
مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے آخری حد تک جائیں گے ۔ دھرنے سے امیرجماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق ،صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع سائٹ غربی عبد القیوم ، جنرل سیکرٹری کامران ،این ایل ایف کے رہنما امیر رواں، این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ہم ایٹکو لیبارٹری سائٹ ایریا میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں ،ہم ایٹکو انتظامیہ کو بتاناچاہتے ہیں کہ ظلم کے سامنے کسی صورت میں بھی مزدوروں کو ناکام نہیں ہونے دیں گے ،مزدوورں کی کم از کم تنخواہ 35ہزار ہے ، فیکٹری کے پہیے مزدوروں کے دم سے چلتے ہیں ،ملک میں مہنگائی و بے روزگاری کے باوجود مزدوروں نے ادارے کو 15سال دیے جس کی وجہ سے ادارے نے خوب ترقی کی ہے ۔ڈاکٹر نورالحق نے کہاکہ ملازمین کو ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناع ملنے کے باوجود ایٹکو کی انتظامیہ نے ملازمت سے برطرف کردیا اورتوہین عدالت کی مرتکب ہوئی ۔جماعت اسلامی مظلوم و محروم مزدوروں کے ساتھ ہے ، ہم مزدوروں کے حقوق کے لیے مل کر لڑیں گے ،سندھ کے کسی بھی ادارے میں مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 35ہزار نہیں ملتی ہے ،پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت مزدوروں کے حقوق کے لیے کچھ نہیں کررہی ،فیکٹری مالکان نے مزدوروں کے خون پسینے سے اپنے کاروبار میں ترقی کی ہے لیکن مزدوروں کو کچھ نہیں دیا۔خالد خان نے کہاکہ ایٹکو انتظامیہ نے مظلوموں پر ظلم کیا اورا نہیں یونین سازی پر ملازمت سے برطرف کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آج 46 برطرف مزدور احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ، آج کراچی کا ہر ادارہ ظالم بن چکا ہے ، کے الیکٹرک ، واٹر بورڈ، سوئی سدرن سمیت تمام ہی ادارے عوام دشمن ادارے بن چکے ہیں ، مزدوروں کو مہنگائی و بے روزگاری کے حالات میں ملازمت سے برطرف کرنا گھر کے چولہے بجھانے کے مترادف ہے ، نیشنل لیبر فیڈریشن محنت کشوں کے ساتھ اور ٹھیکیداری نظام کے خلاف ہے ،ہم تمام فیڈریشنز کے نمائندوں کا اجلاس بلاکر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ایٹکو لیبارٹی سائٹ ایریا کے 46مزدوروں کی برطرفی کیخلاف دیے گئے مزدوروں کے دھرنے سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مزدوروں کے کے لیے
پڑھیں:
کینال تنازع پر دھرنے؛ کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل
کراچی:کینال تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔
احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں جب کہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔
پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد میمن کے مطابق ہائی ویز کی بندش سے ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ زمینی راستے سے بھجوائی جانے والی ادویات پھنسی ہوئی ہیں اور اب اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں ادویات کی قلت کا فوری خدشہ نہیں ہے کیونکہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹاک ہر شہر میں رکھا جاتا ہے اور کول چین کی ضرورت والی زیادہ تر ادویات فضائی راستے ہی سے بھجوائی جاتی ہیں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ راستوں کی بندش کا دورانیہ بڑھنے کی صورت میں ادویات کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔