جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعیدکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور(اے پی پی)عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، سابق جسٹس اعجاز الاحسن،عدالت عظمیٰ کے جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن اور وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمایاں افراد نے شرکت کی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مرید کے، الجہاد الجہاد کے نعروں میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ
لاہور کے نزدیک مریدکے میں بھی کالعدم لشکر طیبہ کے تربیتی مرکز ام القریٰ مرکز طیبہ کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حملے میں جان بحق ہونیوالے کالعدم لشکر طیبہ کے کارکنوں ابو عکاشہ ڈاکٹر خالد محمد عالم اور مدثر آف گہلن کی نماز جنازہ فٹ بال گراؤنڈ، مریدکے میں ادا کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کے فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بنا کر پاکستان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔ لاہور کے نزدیک مریدکے میں بھی کالعدم لشکر طیبہ کے تربیتی مرکز ام القریٰ مرکز طیبہ کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حملے میں جان بحق ہونیوالے کالعدم لشکر طیبہ کے کارکنوں ابو عکاشہ ڈاکٹر خالد محمد عالم اور مدثر آف گہلن کی نماز جنازہ فٹ بال گراؤنڈ، مریدکے میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے بھارت کیخلاف الجہاد الجہاد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور بھارت کے مقابلے میں پوری قوم کے اتحاد کا پیغام دیا۔