Jasarat News:
2025-11-03@18:06:56 GMT

7ماہ پاکستانیوں نے 2.489ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

7ماہ پاکستانیوں نے 2.489ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا

کراچی (کامرس رپورٹر) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر25فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ(جولائی 2024تا جنوری2025)میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.

489ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.985ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،جنوری میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 354ملین ڈالرملک ارسال کئے جوگزشتہ سال جنوری کے 290ملین ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پردوفیصدکی کمی ہوئی ہے، دسمبرمیں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 260ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ واضح ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں اوررسیز پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 20.849ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 15.833ارب ڈالرکے مقابلہ میں 32فیصدزیادہ ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مقابلہ میں مالی سال سال کی

پڑھیں:

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔

ایس ایچ او  محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف
  • قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال
  • ’وہ کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں‘ ٹرمپ نے پاکستان کو ایٹمی تجربات کرنے والے ممالک میں شامل قرار دیدیا
  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • قدرت سے ربط رکھنے والے سرفہرست ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • چین میں وزن کم کرنے والے کو انعام میں لگژری کار دینے کی انوکھی پیش کش
  • القاعدہ افریقی دارالحکومت کو کنٹرول کرنے کے قریب پہنچ گئی