حیدرآباد ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ نے پولیو ویکسی نیشن کارڈ سسٹم آن لائن کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے کہا ہے کہ خصوصاََ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے شہری اور ملک سے باہر جانے والے افراد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں پولیو ویکسینیشن کارڈ سسٹم آن لائن شروع ہو چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے باقاعدہ 200 سے 250 افراد کو روزانا کی بنیاد پر آن لائن کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے یوسفزئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن اصغر علی خان یوسف زئی کو عمرے کی ادائیگی سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حیدرآباد میں پولیو ویکسین کارڈ آن لائن اور پولیو ڈراپ پلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شہری کو عمرے کی ادائیگی یا ملک سے باہر جانا ہے تو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی اپنے ساتھ لے کر جائیں کیونکہ سعودی گورنمنٹ نے اسے لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل پولیو ویکسینیشن سروس پورے حیدرآباد شہر کو فراہم کی جارہی ہے لیکن اس کے شہری کو خود آفس آ کر سامنے آن لائن کرانا پڑے گی۔ عمرے کی ادائیگی اور باہر ملک جانے والے شہری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ضرور تشریف لائیں اور پولیو ویکسینیشن کارڈ آن لائن کروائیں ۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے 5 سال کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ آپ کا بچہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو ویکسینیشن عمرے کی ادائیگی
پڑھیں:
طلباو طالبات کیلئے اچھی خبر “سٹوڈنٹ کارڈ” لانچ کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے “سٹوڈنٹ کارڈ” لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس کو سٹوڈنٹ کارڈ دیے جائیں گے۔
سٹوڈنٹ کارڈ پر سٹوڈنٹس کو مختلف جگہوں پر ڈسکاؤنٹ ملیں گے، طلبا سٹوڈنٹ کارڈ دکھانے پر مفت سفر کرسکیں گے۔ سٹوڈنٹس کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کی پروفائل بھی تیار ہوگی۔ سٹوڈنٹ کارڈ سےطلبا کو ملکی و بین الاقوامی سکالرشپس دی جائیں گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے سٹوڈنٹ کارڈ کے اجرا پر کام شروع کردیا، اس حوالے سے کہنا ہے کہ سٹوڈنٹس کی مدد کرنیوالی مختلف کمپنیوں سے مدد حاصل کی جائے گی، سٹوڈنٹ کارڈ کے ذریعے تمام سٹوڈنٹس کا ڈیٹابیس تیار ہوگا ۔ سٹوڈنٹ کارڈ سے طلبا کو تعلیم کیساتھ کیرئیر میں بھی فائدہ ہوگا ۔