پاکستان شریعت کونسل سندھ کے امیر کی مولانا زاہد الراشدی کو امیرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان شریعت کونسل صوبہ سندھ کے امیر مولانا قاری اللہ داد آرائیں سرپرست مولانا تنویر الحق تھانوی صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں نائب صدر مفتی حبیب احمد درخواستی مولانا جمیل احمد بندھانی اسلم شیخ ایڈووکیٹ حافظ ارمان احمد چوھان ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں مفکر اسلام مولانا زاہد الراشدی کو پاکستان شریعت کونسل کا آئندہ پانچ سالوں کیلئے مرکزی امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کے مولانا زاہد الراشدی اکابرین کی نشانی ہے اور جید عالم دین ہے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مولانا زاہد الراشدی منصب صدارت کے عہدے کے اہل ہیں ہم امید رکھتے ہیں کے مولانا راشدی کے دور امارت میں پاکستان شریعت کونسل اپنے دستوری مقاصد کی جدوجہد مزید تیز کر کے کامیابیاں حاصل کرے گی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے سابق مرکزی امیر مفتی رویس خان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان شریعت کونسل مولانا زاہد الراشدی
پڑھیں:
متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ، اداکار زاہد احمد نے معافی مانگ لی
پاکستانی اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہےکہ اُن کے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں زاہد احمد کے ایک بیان نے ہنگامہ برپا کردیا تھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔بعد ازاں زاہد احمد نے انسٹاگرام پر وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کا مطلب غلط سمجھا گیا۔زاہد احمد نے کہا کہ’میں پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا بنانے والوں کے بارے میں بات کررہا تھا، ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں نہیں، میں نے انہیں جہنمی کہا جو میری غلطی تھی، مجھے افسوس ہے کیونکہ میں نے جذبات میں آکر بات کی، مجھے کسی کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں'۔انہوں نے کہا ’یہ اللّٰہ کا کام ہے، میں اپنی بات درست کرنا چاہتا تھا کیونکہ مجھ سے بہت سے نوجوان متاثر ہوتے ہیں اور میں دین سے متعلق غلط پیغام نہیں دینا چاہتا‘۔اداکار کی اس وضاحت پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے زاہد احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک بہادرانہ عمل ہے اور انہوں نے عاجزی دکھا کر اپنی عظمت ثابت کی۔دوسری جانب کچھ صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ زاہد احمد کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے، یعنی انہوں نے عوامی ردعمل کے بعد بات بدل لی۔