سندھ میں امن وامان قائم نہ ہوسکا ہے ،حافظ نصراللہ عزیز
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت) سندھ میں امن وامان قائم کرنے میں سندھ حکومت مکمل بے بس ہوگی ہے، سندھ کے بالائی اضلاع کی نہ سڑکیں محفوظ ہیں نہ ہی شہر، شکار پور اور دیگر اضلاع میں مکمل ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے، اغوا برائے تاوان ایک انڈسٹری بن چکا ہے ،کچے کے ڈاکو اپنے سرپرست پکے کے ڈاکو کو نوٹ چھاپ کردے رہے ہیں۔جس کی وجہ سے لاقانویت بڑھ گی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز نے ماتلی میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے سابق امیر شوکت علی شیخ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اب سوچنا چاہیے کہ کب تک کھوکھلے نعروں اور سیاست دانوں کی نسلوں کی غلامی کرتے رہیں گے۔ملک پاکستان میں اور خاص طور پر سندھ میں عوام جماعت اسلامی کو کامیاب کررہے ہیں ملک میں ایماندار دیانت دار قیادت کاہونا لازمی ہے اور ان تمام خصوصیات پر جماعت اسلامی کے لوگ ہی پورے اترتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ 16فروری کوکندن ہوٹل چوک انڈس ہائی وے پر ڈاکوئوں کے سرداروں کے خلاف ایک عظیم الشان عوامی دھرنا دے رہی ہے جو ان چوروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے سندھ کے غیور عوام سے بالائی سندھ میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر ان کے ساتھ جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبد الکریم بلیدی الخدمت فاؤنڈیشن بدین کے صدر غلام رسول احمدانی جماعت اسلامی ماتلی کے سابق امیر عبد الخالق شیخ عطا محمد گدی بھی تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
محرم الحرام؛ امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کیلئے وزارتِ داخلہ میں مرکزی کنٹرول قائم
سٹی 42 : محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے وزیر داخلہ کی ہدایت پر اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ میں مرکزی کنٹرول قائم کردیا گیا، کنٹرول روم تھریٹ الرٹ فوری طور پر اسٹک ہولڈرز کو بھیجے گا، ساتھ ہی کنٹرول روم خصوصی رپورٹس اور حادثات کی رپورٹس متعلقہ اداروں کو بھی بھجوائےگا۔ اسکے علاوہ کنٹرول روم صوبائی ہوم ڈپارٹمنٹس کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ کنٹرول روم الیکٹرک میڈیا رپورٹس کےذریعے بھی صورتحال کو مانیٹر کرے گا۔
کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق
وزارت داخلہ کے مختلف افسران کو آج8 ویں محرم سے ڈیوٹیز پر مامور کردیا گیا ، افسران 10 ویں محرم تک مختلف اوقات کار میں فرائض انجام دیں گے۔ کنٹرول روم ہوم ڈیپارٹمنٹس اور متعلقہ اداروں کے مابین کورڈینیشن کا کام کرے گا ۔
کنٹرول روم میں ایمرجنسی نمبر، فیکس اور وائرلیس سسٹم بھی نصب کردیے گئے ہیں۔