سابق وفاقی وزیرداخلہ ر حمان ملک کی تیسری برسی23 فروری کو منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی تیسری برسی23 فروری کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔
(جاری ہے)
رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر بھی فائز رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے بھی نوازا گیاتھا۔رحمان ملک 23فروری2022ئکو کورونا کے باعث70برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رحمان ملک
پڑھیں:
کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
کراچی:شہر قائد میں چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی تاہم 24 سے 29 اپریل کے درمیان صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم جبکہ خشک کے بجائے مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 جبکہ جمعرات اور جمعہ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکار پور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافہ ہونے کا امکان ہے۔