وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی سمیت اہم امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی سمیت اہم امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی براداری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین بہترین تعلقات ہیں، جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امید ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی تقویت ملے گی۔
محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو اسلام آباد کے جشن بہاراں پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت
تربت(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تربت میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی شریک ہوئے، انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد و خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور شہداء کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔
وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کر کے اعلیٰ مثال قائم کی، قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتی، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء اور ان کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔
Post Views: 3