لاہور، پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائیاں تیز
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی مقیم طلباء اور افراد کے انخلاء کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ طلباء کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ لسٹیں آویزاں ہونے کے بعد غیر متعلقہ طلباء اور افراد کے ہاسٹلز میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ہاسٹلز کے تمام کمروں کی چیکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ ہال کونسل کے فیصلے کے مطابق اب ایم فل طلباء کو 2 سال اور پی ایچ ڈی طلباء کو 3 سال کیلئے ہاسٹل میں رہنے کی اجازت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں طلباء کو
پڑھیں:
لاہور، مارکیٹیں رات 10 ، ریسٹورنٹ 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ
لاہور:(نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے حکم پر تمام مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو 2023 کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسداد اسموگ اقدامات کے تحت پیر سے ہفتہ مارکیٹیں رات دس بجے جبکہ ریسٹورنٹ اور کیفے رات گیارہ بجے بند ہوں گے۔
اتوارکو مارکیٹیں دوپہر دو بجے سے رات دس بجے تک کھل سکیں گی، ہوم ڈیلیوری کی رات 2 بجے تک اجازت ہوگی۔
میڈیکل اسٹورز، بیکریز، تندور، دودھ کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپس کو استثنیٰ ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار پر پابندی لازمی ہوگی، خلاف ورزی پردوکاندار ہوٹلز ریسٹوانٹس کو سیل کیا جائے اور بھاری جرمانے ہونگے۔