شعیب شاہین نے عمران خان سے فواد چوہدری کی شکایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے جھگڑے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے شکایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے کمرۂ عدالت میں بانئ پی ٹی آئی کو واقعے سے آگاہ کیا۔
شعیب شاہین نے ہاتھوں پر لگے زخم بھی بانئ پی ٹی آئی کو دکھائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔
شعیب شاہین اور فواد چوہدری دونوں نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شعیب شاہین روزانہ مجھے ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر ٹارگٹ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے تھے۔
لڑائی کے دوران فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر شعیب شاہین بانئ پی ٹی آئی شعیب شاہین نے فواد چوہدری پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز۔ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ منصوبے پر بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔