84 برس سے رشتہ ازدواج سے منسلک جوڑے نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
1940 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے برازیلی جوڑے نے طویل مدت تک شادی شدہ رہنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
مینول اینجلِم (105 برس) اور ماریہ ڈی سوزا ڈینو (101 برس) کو یہ ٹائٹل گینیز ورلڈ ریکارڈز اور ایک ویب سائٹ لونجوی کوئسٹ کی جانب سے ان کی شادی کو 84 برس اور 77 دن ہوجانے کی تصدیق کے بعد دیا گیا۔
یہ جوڑا ایک دوسرے سے 1936 میں ملا اور 1940 میں دونوں نے شادی کر لی۔ ان کے گھر 13 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اس وقت ان کے 55 پوتے پوتیاں/نواسے نواسیاں، 54 پڑ پوتے پڑ پوتیاں/پڑ نواسے پڑ نواسیاں اور 12 لکڑ پوتے لکڑ پوتیاں/ لکڑنواسے لکڑ نواسیاں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ، سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
ائیر پورٹ روڈ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے نشہ آور ڈرنک پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا وعدہ کرکے مزید سیاہ کاری کی۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خاتون رہائشی نے سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے نشہ آور چیز پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر سیاہ کاری کی۔ خاتون حاملہ ہوئی ہے تو اب ملزم فون نہیں اٹھاتا۔ کوئٹہ میں پیش آنے والے انوکے واقعہ کی ایف آئی آر کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ جس میں سائرہ کاکڑ نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے اس سے دوستی کی، بعد ازاں اسے اپنے ساتھ لے جاکر نشہ آور کولڈ ڈرنگ پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ واقعہ کے بعد حاملہ ہونے پر وارث بادیزئی نے شادی کا وعدہ کیا اور مزید زنا کرتا رہا۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ پولیس کے مطابق وارث بادیزئی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔