استعداد کار بڑھانے کی ورکشاپ بعنوان ’’آؤ کرم میں امن واپس لائیں‘‘ کا اختتام
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
یہ ورکشاپ پانچ دنوں تک جاری رہی، جس میں نوجوانوں، اساتذہ، اور کمیونٹی رہنماؤں کو امن قائم کرنے کے عملی طریقے اور مہارتیں سکھائی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پانچ روزہ استعداد کار بڑھانے کی ورکشاپ بعنوان ’’آؤ کرم میں امن واپس لائیں‘‘ کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں خطے میں امن، مکالمے اور تنازعات کے حل کے فروغ کے لیے کی گئی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ورکشاپ پانچ دنوں تک جاری رہی، جس میں نوجوانوں، اساتذہ، اور کمیونٹی رہنماؤں کو امن قائم کرنے کے عملی طریقے اور مہارتیں سکھائی گئیں۔ اختتامی تقریب میں شرکاء نے اپنے سوشل ایکشن پراجیکٹس (SAPs) پیش کیے اور کردار ادا کرنے کی سرگرمیوں (Role Play Activities) کے ذریعے امن کی بحالی اور سماجی ہم آہنگی کے عملی طریقے اجاگر کیے۔ تقریب میں اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جن میں سرکاری اداروں کے نمائندے، سول سوسائٹی کے اراکین اور مقامی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد شامل تھے۔ انہوں نے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا، ان کے مجوزہ امن منصوبوں کی توثیق کی، اور ان پر عمل درآمد میں مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید علی نقی، لیکچرر سوشیالوجی نے کہا کہ ایسی ورکشاپس تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں کمیونٹی کو بااختیار بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ علم اور مکالمے کے ذریعے مسائل حل کرنے کی مہارتیں حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ شرکاء کا عزم ایک پرامن کرم کے لیے امید کی کرن ہے۔ یہ ورکشاپ اور اختتامی تقریب المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس نے امن قائم کرنے کے عملی اقدامات اور کمیونٹی کی شمولیت پر تبادلہ خیال کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور ورکشاپ کے بعد بھی اپنے امن کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان اور روس کا دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا عزم
بین الاقوامی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا گیارہواں مذاکراتی دور آج ماسکو میں ہوا جو کل بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی اقوام متحدہ میں پاکستان کے خصوصی سیکریٹری نبیل منیر جبکہ نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ورشنِن نے روس کی نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے دہشتگردی کے علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے پر سیرحاصل تبادلہ خیال کیا، مذاکرات میں افغانستان میں ہونے والی دہشتگردی سے علاقائی امن کو لاحق خطرات پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
بات چیت میں دہشتگردی کی مختلف صورتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف النوع حکمتِ عملی اور بین الملکی تعاون پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں اِس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشتگرد گروہوں کے ہاتھوں دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں روس کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے 30 ہزار کلو انسانی امداد کا تحفہ
ترجمان کے مطابق اِس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عالمی اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، ورکنگ گروپ کا اگلا اجلاس 2026 میں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتفاق انسداد دہشتگردی پاکستان ترجمان دفتر خارجہ روس عزم ورکنگ گروپ اجلاس وی نیوز