دکی میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کمانڈر حنیف خٹک نے کہا کہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی ادارے بشمول ضلعی انتظامیہ علاقے میں امن و امان کی بحالی کیلئے بہترین سیکیورٹی پلان پر عمل کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف سی 87 ونگ کے کمانڈر محمد حنیف خٹک کا کہنا ہے کہ دکی اور متعلقہ علاقوں میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کیلئے پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے ضلع دکی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جرگے میں ایف سی 87 ونگ کے کمانڈ کرنل محمد حنیف خٹک، ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر دکی عمران مندوخیل اور اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالئی علی اکبر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جرگے میں دیگر شرکاء میں ڈی ایس پی اکبر، قبائلی رہنماء سردار معصوم خان ترین، سردار اکبر خان ناصر، حاجی رشید خان ناصر اور محمد اسلم ترین سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ جرگے میں کوئلے کے کاروبار کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔

کرنل محمد حنیف خٹک نے اس موقع پر کہا کہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی ادارے بشمول ضلعی انتظامیہ علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لئے بہترین سیکیورٹی پلان پر عمل کرچکے ہیں۔ کسی کو بھی علاقے کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کرنل حنیف خٹک نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی، لیویز اور پولیس ملک و سماج دشمن عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کوئلہ کان مالکان (ٹھیکدار) اپنے ہر کان پر ایک چوکیدار تعینات کریں گے، جو اسلحہ استعمال کرنے کا مجاز ہوگا۔ علاوہ ازیں، ہر ٹھیکدار اپنے کارکنوں کا ڈیٹا ڈپٹی کمشنر دکی کے دفتر میں جمع کرائے گا تاکہ تمام لیبر کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کے پاس موجود ہو۔ اس جرگے کے ذریعے علاقے میں امن اور سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں، تاکہ مقامی معیشت اور امن کا تحفظ کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جرگے میں ایف سی

پڑھیں:

اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز شاہد محمود کیانی ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251104-08-36

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • بے بنیاد الزامات کیوں لگائے؟ اداکارہ صبا قمر نے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
  • نسٹ کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمشنر کی ملاقات
  • اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز شاہد محمود کیانی ملاقات کررہے ہیں
  • چولہا ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج
  • تربیلا ڈیم کے سونے کے ذخائر ملکی قرضہ اتار دیں گے، حنیف گوہر
  • کراچی،1 ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند
  • طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا،  ڈی جی آئی ایس پی آر
  • صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر