چالیس لاکھ سے زائد افراد نے نیمہ شعبان کو جمکران میں حاضری دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
حجتالاسلام والمسلمین حسینی مقدم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس سال ہم نے مقامی طور پر امام بارگاہوں، مساجد، انجمنوں اور امام زادگان کے درباروں پر جشن کے مراسم کے انعقاد کے لئے خصوصی توجہ دی اور مسجد مقدس جمکران میں انتظار فرج کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ منجی بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے روز ولادت کے موقع پر مسجد مقدس جمکران میں جشن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے زیارات اور کلچر کے حوالے سے گورنر کے معاون نے کہا ہے کہ بیں الاقوامی سطح پر 800 اداروں اور 50 ہزار اہلکاروں و رضاکاروں نے تقریبات کے لئے انتظامات اور خدمات فراہم کیں۔ حجتالاسلام والمسلمین حسینی مقدم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس سال ہم نے مقامی طور پر امام بارگاہوں، مساجد، انجمنوں اور امام زادگان کے درباروں پر جشن کے مراسم کے انعقاد کے لئے خصوصی توجہ دی اور مسجد مقدس جمکران میں انتظار فرج کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اندازے کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں میں سخت سردی اور برفباری کے باوجود چار دنوں میں چار ملین یعنی چالیس لاکھ افراد نے امام مہدی علیہ السلام سے اظہار عقیدت کے لئے مسجد جمکران حاضری دی، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا سے مسجد جمکران تک بلوار پیامبر اعظم پر زائرین کے لئے تمام ضروریات کا بندوبست کیا گیا تھا، 500 علما زائرین خدمات کے اور ماحول کو انتظار امام مہدی علیہ السلام کے عنوان سے بامقصد بنانے کے لئے موجود تھے، ھلال احمر کے کارکنان کے علاوہ مختلف اداروں اور عوامی گروہوں نے انتظامات میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی توقع سے کہیں بڑھ کر حاضری کی وجہ سے مستقبل میں ان تقریبات کے لئے زیادہ وسیع اور بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
امریکا میں ہاؤسنگ اسکیم مع مسجد کا منصوبہ، حکومت نے نفاذ شریعت کے خوف سے مسترد کردیا
ٹیکساس میں "ایپک سٹی" (EPIC City) نامی ایک مجوزہ مسلم ہاؤسنگ اسکیم کو ریاستی حکومت نے شریعت کے نفاذ کے خوف سے روک دیا ہے۔
"ایپک سٹی" ایک 402 ایکڑ پر مشتمل منصوبہ ہے جسے عالمی سطح پر مشہور اسلامی اسکالر یاسر قاضی کی مسجد ایسٹ پلینو اسلامک سینٹر (EPIC) اور اس کے ذیلی ادارے کمیونٹی کیپیٹل پارٹنرز کے ذریعے ٹیکساس کی کاؤنٹیز کولن اینڈ ہنٹ میں تعمیر کیا جانا تھا۔
اس منصوبے میں 1,000 سے زائد رہائشی یونٹس، ایک اسلامی اسکول، مسجد، کمیونٹی کالج، پارکس، دکانیں، اور دیگر سہولیات شامل تھیں۔
تاہم ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ اور اٹارنی جنرل کین پیکسن نے اس منصوبے پر انتہا پسندی کے الزامات عائد کرکے اسے روک دیا ہے۔ الزمات میں ٹیکساس فیئر ہاؤسنگ ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی اور غیر مسلموں کے خلاف امتیازی سلوک کے الزامات شامل ہیں۔
گورنر ایبٹ نے اس منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا کہ شریعت کا قانون ٹیکساس میں قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی شریعت پر مبنی کوئی شہر یا نو گو ایریا بننے دیں گے۔
ایپک مسجد کے منتظمین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپک سٹی تمام مذاہب اور پس منظر کے افراد کے لیے کھلا ہوگا اور یہ منصوبہ امریکی قوانین کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ منصوبہ کسی بھی طرح سے شریعت کے نفاذ یا علیحدہ قانونی نظام کے قیام کا ارادہ نہیں رکھتا۔ یہ گورنر کی شریعت کے معنی اور مطلب سے لاعلمی کا نتیجہ ہے۔