انجینئر امیر مقام 2 روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام 2 روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں ائرپورٹ پر کمشنر افغان ریفیوجیز قایم دین انصاری اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ضلع کیماڑی کے صدر محیب اللہ اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں نے انجینئر امیر مقام کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔وفاقی وزیر اپنے دورے کے دوران مختلف سرکاری و سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔