Daily Pakistan:
2025-11-05@01:14:42 GMT

لاہور میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

لاہور میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے شہر میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔اس مہم کا مقصد لاہور کو آکسیجن حب بنانا اور شہریوں کو تازہ آکسیجن اور صاف فضا فراہم کرنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دریائے راوی کے کنارے وسیع سبز بیلٹ بنانے کے منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 144 ایکڑ پر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس منصوبے سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئے گی، بلکہ لاہور کی فضاؤں میں تازگی بھی آئے گی۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے، یہ منصوبہ لاہور کی فضا میں بہتر آکسیجن کی فراہمی اور سموگ کے خاتمے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

پنجاب حکومت کے تحت محکمہ فارسٹ اور روڈا نے اس شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے اور اس میں ہر شہری کو شامل ہونے کی اپیل کی ہے تاکہ لاہور کو سموگ فری بنایا جا سکے، ہر فرد کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا ضروری ہے تاکہ سبز لاہور کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف لاہور کی ماحولیاتی حالت کو بہتر بنائے گا بلکہ پنجاب حکومت کا ایک اہم اقدام ہے جو گرین انقلاب کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔
 

شادی کے 84 برس اور 100 سے زائد پوتے پوتیاں، برازیلین جوڑے کا ورلڈ ریکارڈ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مہم کا

پڑھیں:

لاہور میں ہوا کی بہتری سے اسموگ میں کمی، اے کیواٸی میں نمایاں فرق

لاہور:

لاہور میں اسموگ کی صورتحال میں گزشتہ رات کے مقابلے میں واضح بہتری دیکھنے کو ملی ہے، جہاں آج صبح 12 بجے اے کیواٸی 160 ریکارڈ کیا گیا, جب کہ گزشتہ رات یہ 390 تھا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق اے کیواٸی میں کمی کی وجہ ہوا کی سمت اور رفتار ہے، جس نے آلودگی کے ذرات کو پھیلنے سے روکا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال اے کیواٸی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کی وجہ سے آلودگی کے ذرات منتشر ہو رہے ہیں جس سے لاہور کی فضائی معیار میں بتدریج بہتری آئی ہے۔

حکومتی اقدامات اور موسمی حالات کے باعث شہریوں کو نسبتاً بہتر فضا میسر آ رہی ہے۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ موجودہ ہوا کی رفتار فضائی آلودگی میں کمی کے لیے معاون ثابت ہو رہی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ فضا میں بہتری کے باوجود غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں تاکہ اسموگ کی صورتحال مزید بہتر ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ہوا کی بہتری سے اسموگ میں کمی، اے کیواٸی میں نمایاں فرق
  • نریندر مودی نے ووٹ چوری کرکے جنگل راج نافذ کردیا ہے، راہل گاندھی
  • مارکیٹوں کے اوقاتِ کار میں پابندی نافذ، پنجاب حکومت کی نئی ہدایات
  • لاہور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی
  • بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور کا سانس گھونٹ دیا، فضائی معیار انتہائی خطرناک