کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں تیزی کیلیے جدید آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی کے لیے 50 سے زائد جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج، کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریا پولیس کے لیے مزید 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری شروع کر دی گئی۔
فتنہ الخوارج کے خلاف پنجاب پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز اسکوپ خریدے جا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے، بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوں پر ہمارے جانباز دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ سرحدی چوکیوں کو مضبوط کرکے جدید ٹیکنالوجی اور تھرمل کیمروں سے اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوان ڈی جی خان اور میانوالی میں فتنہ الخوارج کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکو و ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے ہمارا ہر سپاہی سربکف ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج کچے کے کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان میں بس سے اتار کر 9 بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور
بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 بے گناہ مزدوروں وک گاڑی سے اتار کر شناخت کر کے قتل کرنے کیخلاف صوبائی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیپلر پارٹی کے رکن اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کی جانب سے بلوچستان میں نو بےگناہ مزدوروں کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر شہید کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
قرارداد میں واقعے کی شفاف تحقیقات، متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد، قانونی تحفظ اور بچوں کی کفالت کی سرکاری ضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔