چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے رابطہ کمیٹی قائم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے سیاسی رابطہ کمیٹی قائم کر دی۔
ق لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل اور وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ ملک ہوں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں، کمیٹی سیاسی و سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمیٹی معاشی و سیاسی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی، پولٹیکل کمیٹی ملک میں نیشنل ڈائیلاگ کیلئے سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرےگی اور حکومت و اپوزیشن جماعتوں کوبھی نیشنل ایشوزپر اکٹھا چلنے پر آمادہ کرے گی۔
اس کے علاوہ کمیٹی بلوچستان میں احساس محرومی کےخاتمےکیلئے تجاویز بھی مرتب کرے گی، پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں پبلک سیکٹر کی بہتری کیلئے بھی کردار ادا کرےگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب
ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 27 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعدکی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جائےگا، قومی سلامتی کمیٹی عجلت میں اٹھائے گئے بھارتی نا قابل عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کئے جا رہے ہیں، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار، امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم